Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محبوب_الٰہی ہو سلطان نظام_الدین

امیر بخش صابری

محبوب_الٰہی ہو سلطان نظام_الدین

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان محبوبِ الٰہی خواجہ نظام الدین اؤلیا (دہلی-بھارت)

    محبوب الٰہی ہو سلطان نظام الدین

    ہے چشت کے ولیوں میں کیا شان نظام الدین

    یہ چشت نگر کی سب دولت کا کرشمہ ہے

    یہ فیض فریدی ہے فیضان نظام الدین

    صدقۂ نصیرالدین کچھ بھیک عطا کیجے

    خالی ہے میرا بھر دو دان نظام الدین

    ہے باغ فریدی میں کیا پھول کھلے دیکھو

    گر دل ہے علی احمد تو جان نظام الدین

    توحید کے نغمے ہیں جو آپ کا فرمانا

    اور روئے منور ہے قرآن نظام الدین

    چلمن کو اٹھا دیجے دیدار دکھا دیجے

    عالم ہوا جاتا ہے قربان نظام الدین

    اس امیرؔ کو اس مے کی تلچھٹ ہی عطا کیجے

    جو بخشا ہے خسرو کو عرفان نظام الدین

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے