Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل_بیتاب تو ہے کس لیے نم_دیدہ_نم_دیدہ

امیر بخش صابری

دل_بیتاب تو ہے کس لیے نم_دیدہ_نم_دیدہ

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    دل بیتاب تو ہے کس لیے نم دیدہ نم دیدہ

    وہ پردہ پوش ہیں ان کا کرم پوشیدہ پوشیدہ

    یہ ممکن ہے نقاب حسن کے پردے سرک جائیں

    نگاہیں عشق کا ہے دیکھنا دزدیدہ دزدیدہ

    تو وہ شمع توحید جس کے حسن کے اوپر

    جسے دیکھا وہ ہے پروانۂ نادیدہ نادیدہ

    ہمیں پر ہی نہیں موقوف دعوی عشق کا کرنا

    خدا خود کملی والے کا ہوا گرویدہ گرویدہ

    شب معراج حق نے یوں کہا سب بخش دی امت

    میرے محبوب تو ہے کس لیے رنجیدہ رنجیدہ

    اے واعظ تو نہ کر کوشش سمجھ میں آ نہیں سکتا

    یہ نکتہ عشق کا ہے کچھ عجب پیچیدہ پیچیدہ

    امیرؔ صابری جانا سنبھل کر کوئے جاناں میں

    وہاں پر ہر قدم پر ہر قدم لرزیدہ لرزیدہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے