پڑھو صل_علیٰ صل_علیٰ خیر_الوریٰ آئے
پڑھو صل علیٰ صل علیٰ خیر الوریٰ آئے
ہوا روشن جہاں شمس الضحیٰ بدرالدجیٰ آئے
مٹیں سب ظلمتیں ظلمت کدوں کی بت گرے الٹے
بجا توحید کا ڈنکا حبیب کبریا آئے
ستارہ تیری قسمت کا کہوں کس اوج پر چمکا
حلیمہ تیرے گھر میں آج محبوب خدا آئے
ہوا ہے فرش سے تا عرش شہرہ ان کی آمد کا
محمدؐ مصطفیٰ آئے محمدؐ مصطفیٰ آئے
گنہگارو نہ گھبراؤ نہ گھبراؤ نہ گھبراؤ
وہ بخشش کے دھنی اور شافع روز جزا آئے
درود ان پر سلام ان پر فرشتے بھیجتے پیہم
کہوں کس شان سے وہ تاجدار انبیا آئے
امیرؔ صابری انسان کو انساں بنانے کو
خدا کی رحمتیں لے کر شہ ہر دوسرا آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.