اگر صورت_مصطفیٰ دیکھ لی
اگر صورت مصطفیٰ دیکھ لی
سمجھ لو کہ شکل خدا دیکھ لی
خدا کی خدائی خدا کی قسم
محمدؐ پہ ہوتی فدا دیکھ لی
جھلک تھی محمدؐ کی سمجھے یہ لوگ
کہ موسیٰ نے شکل خدا دیکھ لی
مدینے کی چوکھٹ کی جو شان ہے
وہ کعبے نے گردن جھکا دیکھ لی
ملا جو محمدؐ کے در سے ملا
خدا کی بھی کر التجا دیکھ لی
بجز ان کے دیدار کے کچھ نہیں
زمانہ کی کر کے دوا دیکھ لی
نہ جنت کا طالب رہا ہے امیرؔ
مدینے کی جس نے فضا دیکھ لی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.