خوشا دل کہ تیرا کلیم آ گیا ہے
خوشا دل کہ تیرا کلیم آ گیا ہے
کہ ساقیٔ کوثر قسیم آ گیا ہے
کیا جس نے ظلمت کدوں میں اجالا
وہی آج نور قدیم آ گیا ہے
نگاہ اللہ والوں کی کہتی ہے دیکھو
جو ہے لا مکاں کا مقیم آ گیا ہے
رہا نہ ہمیں روز محشر کا کھٹکا
شفاعت کو در یتیم آ گیا ہے
محمدؐ کے نقش قدم چومنے کو
مدینے میں عرش عظیم آ گیا ہے
محبت کے بیمارو جاگو تمہارا
ہر اک درد دل کا حکیم آ گیا ہے
امیرؔ آج چمکا ہے اپنا مقدر
چمکتا وہ نور قدیم آ گیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.