اترتے ہیں تم پر سلام اللہ اللہ
اترتے ہیں تم پر سلام اللہ اللہ
خدا نے کیا احترام اللہ اللہ
وہیں تیرے دیوانوں کی عید ہو گی
جہاں ہو گا دیدارِ عام اللہ اللہ
ہے دیوانوں میں دیکھا دیوانہ قرنی
غلاموں میں حبشی غلام اللہ اللہ
جو رومیؔ و سعدیؔ و جامیؔ کو بخشا
پلا دو مجھے بھی وہ جام اللہ اللہ
جو اہلِ نظر ہیں وہی جانتے ہیں
جو شان آپ کی جو مقام اللہ اللہ
نمازِ محبت ادا ہوتی اس کی
ہوا عشق جس کا امام اللہ اللہ
امیرِؔ حزیں کو نہیں فکر محشر
ہے محشر میں ان کا نظام اللہ اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.