کس کیف میں ڈوبے ہیں دیوانے محمدؐ کے
کس کیف میں ڈوبے ہیں دیوانے محمدؐ کے
پی پی کے جیے جاتے ہیں مستانے محمدؐ کے
کوثر کی شرابوں سے بھر بھر کے پیے جاؤ
پر ہیں مئے عرفاں سے مے خانے محمدؐ کے
مر جانا ہی جینا ہے اس عشق کے کوچے میں
کہتے ہیں سر محفل پروانے محمدؐ کے
اک جام کے بدلے میں وہ دیکھو لٹاتے ہیں
کونین کی دولت کو مستانے محمدؐ کے
راہی جو مدینے کا آ جائے نظر کوئی تو
دامن سے لپٹتے ہیں دیوانے محمدؐ کے
اس سرور عالم کی جب یاد ہے تڑپاتی
حوروں سے خدا سنتا افسانے محمدؐ کے
محشر میں امیرؔ ایسا ہنگامہ نظر آیا
مستوں نے ہی پہچانے مستانے محمدؐ کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.