بیاں کیا کر سکوں شان_مدینہ
بیاں کیا کر سکوں شان مدینہ
خدا خود ہے ثنا خوان مدینہ
گداؤں کو شہنشاہ کرنے والے
تیرے قربان سلطان مدینہ
فرشتے ہیں در اقدس کے درباں
سمجھ لو اب ہے کیا شان مدینہ
نکل کر جان لب پر آہی پہنچی
نہ نکلے ہائے ارمان مدینہ
ہزاروں جنتوں سے بڑھ کے رضواں
مدینہ اور بیابان مدینہ
مدینے کو شرف یہ حق نے بخشا
ہوا خود آ کے مہمان مدینہ
امیرؔ صابری گھر کر گئے ہیں
دل مضطر میں پیکان مدینہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.