Font by Mehr Nastaliq Web

جو محبوب_خدا ہے اور شہنشاہ_مدینہ ہے

امیر بخش صابری

جو محبوب_خدا ہے اور شہنشاہ_مدینہ ہے

امیر بخش صابری

جو محبوب خدا ہے اور شہنشاہ مدینہ ہے

وہ سلطان دو عالم میرا کالی کملی والا ہے

قدم معراج میں جو عرش اعظم کی بنے زینت

وہ گلیاں ہائے جن گلیوں نے ان قدموں کو چوما ہے

نبی تو آئے ہیں لاکھوں مگر یہ شان ہے ان کی

جہاں کوئی نہ پہنچا آمنہ کا لال پہنچا ہے

ہزاروں دل بنے ہیں فرش راہ ان راہوں میں واللہ

قسم حق کی جدھر سے کاروان حسن گزرا ہے

کتاب عشق کی تفسیر میں لکھا یہ دیکھا ہے

جو دیوانہ محمدؐ کا وہی بندہ خدا کا ہے

عدم سے لائی ہستی میں ہے جس کی جستجو مجھ کو

امیرؔ صابری وہ گنبد خضریٰ میں دیکھا ہے

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے