Sufinama

اللہ اللہ شانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم!

امیر بخش صابری

اللہ اللہ شانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم!

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    اللہ اللہ شانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم!

    روح الامیں دربانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    ساقئ کوثر، شافعِ محشر، نبیوں کے سرور محبوبِ داور

    ہے قرآں عنوانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    نبیٔ مکرم، فخر دو عالم، رہبرِ اعظم، نورِ مجسم

    حکمِ خدا فرمانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    مستوں نے دیکھا مستوں نے سمجھا، پایا تو قرنی و حبشی نے پایا

    راز مئے عرفانِ محمد صل اللہ علیہ وسلم

    کہتے ہیں جس کو شہرِ مدینہ، رحمتِ حق کا ہے وہ خزینہ

    یہ ہی تو ہے فیضانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    نظرِ کرم یا شاہِ زمن ہو کاش مدینہ میرا وطن

    جاں ہو میری قربانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    یا رب امیرؔ کی ہے یہ تمنا عرصۂ حشر میں ہو جب آنا

    ہاتھ میں ہو دامانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے