کس کے آنے کی فلک پر ہے خبر آج کی رات
کس کے آنے کی فلک پر ہے خبر آج کی رات
آنکھ سورج سے ملاتا ہے قمر آج کی رات
شب معراج ہے محبوب کی خوش ہوں مومن
ساری امت پہ ہے رحمت کی نظر آج کی رات
باب رحمت کی طرح باب اجابت ہے کھلا
مانگ لے جس کو ہو جو مد نظر آج کی رات
رد نہ ہوگا کسی محتاج کا تا صبح سوال
خود ہے مشتاق دعاوں کا اثر آج کی رات
روشنی پھیلی ہے خورشید رسالت کی امیرؔ
میرے گھر شام سے مہماں ہے سحر آج کی رات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.