مقراََ با_لذنوب و_قد دعاک
کبھی اس گھر کبھی اس در کو تاکا
بھرا لیکن نہ دامن مدعا کا
بس اب در چھوڑ کر ما و شما کا
الٰہی عبدک العاصی
مقراََ با لذنوب و قد دعاک
نہیں صبر انتظار ناروا کا
اثر ہو کچھ تو بیکس کی دعا کا
نہیں یاں کوئی پرساں بے نوا کا
الٰہی عبدک العاصی
مقراََ با لذنوب و قد دعاک
میں تجھ سے ذکر کرتا مدعا کا
کہاں یہ حوصلہ تھا مجھ کو مدعا کا
وسیلہ لے کر حضرت مصطفیٰ کا
الٰہی عبدک العاصی
مقراََ با لذنوب و قد دعاک
سیہ کاری ہی کی دن رات ہے دھن
بھرے ہیں خون دل میں مدعا کا
مرے اللہ دو باتیں مری سن
فان ترحم فانت لذالک
و ان تطرد فمن یرحم سواک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.