ہر آن ایک شان سے نئی صفت دکھائے جا
ہر آن ایک شان سے نئی صفت دکھائے جا
بنائے جا مٹائے جا مٹائے جا بنائے جا
کبھی نمود مہر ہو کبھی ظہور قہر ہو
ہنسائے جا رلائے جا رلائے جا ہنسائے جا
کبھی تو دل میں ہو سکوں کبھی ہو خشک غم سے خوں
جلائے جا بجھائے جا بجھائے جا جلائے جا
کبھی سحر کی شام کر کبھی ہو شام کی سحر
جگائے جا سلائے جا سلائے جا جگائے جا
کبھی تو تخت پر بٹھا کبھی تو خاک پر سلا
گرائے جا اٹھائے اٹھائے جا گرائے جا
کبھی تو بے حجاب آ کبھی تہ نقاب آ
دکھائے جا چھپائے جا چھپائے جا دکھائے جا
اس امجدؔ غریب کو غریب خوش نصیب کو
ہلال و بدر کی طرح گھٹائے جا بڑھائے جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.