آفتاب صفا معین الدین
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ معین الدین حسن چشتی (اجمیر-راجستھان)
آفتاب صفا معین الدین
ماہتاب ولا معین الدین
ہاں نظر سے پلا معین الدین
بے حجابانہ آمعین الدین
ہند میں غیر بھی سمجھتے ہیں
ہے نظام آپ کا معین الدین
ساکن ہند پر یہ لازم ہے
با وفا ہو ترا معین الدین
وقت رحلت جبیں پہ لکھا تھا
ہے حبیب خدا معین الدین
لب پہ آنے سے قبل سنتے ہیں
آپ دل کی صدا معین الدین
آپ کے آسرے پہ ہند میں ہیں
آپ کے بے نوا معین الدین
تا قیامت چراغ روشن ہو
بزم حسان کا معین الدین
جوگی جے پال دشمن دیں کو
آپ نے کر دیا معین الدین
بہر تعظیم غوث جھک کے بنا
تاجور ہند کا معین الدین
اے کہ جدت شفیع روز جزا
کن نظر سوئے ما معین الدین
تشنگی دید کی پکارے ہے
ساقیا ساقیا معین الدین
سر ہو امجدؔ کا خاک پا تیری
کیا ہے تاج ہما معین الدین
- کتاب : Takhaiyulat (Pg. 246)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.