Font by Mehr Nastaliq Web

جب سے نسبت مجھے آپ کی مل گئی

انیس احمد چشتی

جب سے نسبت مجھے آپ کی مل گئی

انیس احمد چشتی

MORE BYانیس احمد چشتی

    جب سے نسبت مجھے آپ کی مل گئی

    کیا ملے تم مجھے ہے خوشی مل گئی

    تیری نظر عنایت سے کہتا ہوں میں

    ایک مجھ کو نئی زندگی مل گئی

    ناز کیوں نہ کروں ناز کیوں نہ کروں

    مجھ کو خدمت میاں آپ کی مل گئی

    یہ کرم ہے ترا تو نے اپنا لیا

    قبر کی ہے اب ہمیں روشنی مل گئی

    میری پینے کی عادت نہ چھوٹے کبھی

    آپ کے جام کی چاشنی مل گئی

    کہہ رہا ہے انیسؔ ہے حقیقت یہی

    جس کو تو مل گیا ہر خوشی مل گئی

    مأخذ :
    • کتاب : دیوانِ انیس (Pg. 70)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے