ہزار لاغر و بیکس ہیں، بے سہارے ہیں
ہزار لاغر و بیکس ہیں، بے سہارے ہیں
تمہارے زور پہ محشر کو ہم سدھارے ہیں
متاع حب نبی لے چلے ہیں محشر کو
جو قدرداں کوئی پایا تو وارے نیارے ہیں
رہِ دیار محبت سے نا بلد ہی رہے
خضر کہو تو سہی دن کہاں گزارے ہیں
عزیز رکھتے ہیں نیکوں کو لوگ دنیا میں
مگر وہ تم ہو گنہگار جن کو پیارے ہیں
بڑی تلاش سے لائے ہیں نور کے مضمون
ہماری فکر نے توڑے فلک کے تارے ہیں
ہوائے شوق میں اڑ کر مدینہ پہنچیں گے
بلا سے لاکھ تھکے ہیں ہزار ہارے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.