وہیں ملتا ہے تیری خاکِ مرقد ہے جہاں خسرو
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت ابوالحسن امیر خسروؔ (دہلی-بھارت)
وہیں ملتا ہے تیری خاکِ مرقد ہے جہاں خسرو
نظام الدین محبوب الٰہی کا نشاں خسرو
تمیز مسلم و ہندو جہاں باقی نہیں رہتی
محبت کا وہ سنگم ہے تری اردو زباں خسرو
جو خوابِ عظمت و اقبال دیکھا تھا کبھی تو نے
اسی کی اب نئی تعبیر ہے ہندوستاں خسرو
نظامی صابریؔ سب ایک ہوتے ہیں جہاں آ کر
بحمداللہ وہی ہے تیرا سنگ آستاں خسرو
- کتاب : نذر خسرو امیر خسرو (Pg. 30)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.