Font by Mehr Nastaliq Web

یا شہ انبیا یا شہ انبیا

انظار رضا قادری

یا شہ انبیا یا شہ انبیا

انظار رضا قادری

MORE BYانظار رضا قادری

    کیا لکھے گا قلم آپ کا مرتبہ

    یا شہِ انبیا یا شہِ انبیا

    آپ کا مرتبہ رب نے اونچا کیا

    یا شہ انبیا یا شہ انبیا

    یہ زمیں ہے بنی آسماں ہے بنا

    بزمِ کونین کا گلستاں ہے بنا

    آپ کے صدقے سارا جہاں ہے بنا

    یا شہ انبیا یا شہ انبیا

    حسنِ اخلاق ایسا کسی کا نہیں

    ایسا دیکھا نہیں اور سنا بھی نہیں

    آپ نے دشمنوں کو بھی دی ہے دعا

    یا شہ انبیا یا شہ انبیا

    عیسیٰ موسیٰ و آدم سبھی ہیں کھڑے

    صحنِ اقصیٰ میں سب مقتدی ہیں کھڑے

    سارے نبیوں کے ہیں آپ ہی مقتدا

    یا شہ انبیا یا شہ انبیا

    کیا کہے آقا کتنا گنہگار ہے

    حاضری کا یہ پھر بھی طلب گار ہے

    دیکھے انظارؔ بھی آستاں آپ کا

    یا شہ انبیا یا شہ انبیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے