میں کیا اور مانگوں بھلا اب خدا سے
میں کیا اور مانگوں بھلا اب خدا سے
ملا مجھ کو سب کچھ در مصطفیٰؐ سے
محمدؐ کی چوکھٹ خدا کا پتہ ہے
کہ ملتا ہے یہ در در کبریا سے
ادا کر سکے جو نہ اجر رسالت
جہنم میں جائے وہ میری بلا سے
مجھے خوف تربت ذرا بھی نہیں ہے
کفن لے کے آیا ہوں میں کربلا سے
تصور میں سرکار کا ہے مدینہ
یہ شعر و سخن بھی ہیں ان کی عطا سے
حسین و حسن کے تصدق میں عارفؔ
کرم بٹ رہا ہے در مصطفیٰؐ سے
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 480)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.