منکر ختم نبوت! غرق ہو
منکر ختم نبوت! غرق ہو
تجھ سے ہو کیسی مروت غرق ہو
ڈوب کے مرجائیں ایسے حکمراں
ایسی بے غیرت قیادت غرق ہو
میں اعلی الاعلان کرتا ہوں لعیں
تجھ سے اعلان بغاوت غرق ہو
اس سے تیری اور بھی ظاہر ہوئی
ذہن کی ساری خباثت غرق ہو
عزت و حرمت رسول پاک کی
دیں میں سمجھے جو بھی بدعت، غرق ہو
مرتبہ پائے غلام مصطفیٰ
دشمن احمد کی عزت غرق ہو
نعت سے ہٹ کر اگر کچھ بھی کہا
یہ نہ ہو ارسلؔ ریاضت غرق ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.