محمدؐ ناخدا ہیں جب انہیں کہیے تو کیا کہیے
دو عالم کے نگہباں اور فخر انبیا کہیے
عظمت شاہ والا بڑی چیز ہے
عرش اعظم کا دولہا بڑی چیز ہے
عرش اعظم کا دولہا بڑی چیز ہے
ابن یعقوب کو اللہ نے صورت بخشی
ہر نبی کو کوئی عزت کوئی عظمت بخشی
اور عیسیٰ کو مسیحائی کی دولت بخشی
میری سرکار کو بے پردہ زیارت بخشی
وہ بڑی چیز ہے
عرش اعظم کا دولہا بڑی چیز ہے
اے فرشتو وہ سلطان معراج ہیں
تم جو دیکھو گے حیران ہو جاؤ گے
زلف تفسیر واللیل بن جائے گی
چہرہ قرآن سارا نظر آئے گا
عظمت شاہ والا بڑی چیز ہے
عرش اعظم کا دولہا بڑی چیز ہے
رہبر دین و دنیا بڑی چیز ہے
شان سرکار بطحیٰ بڑی چیز ہے
دونوں عالم کا آقا بڑی چیز ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.