سراجِ بطحیٰ منیرِ طیبہ ضیائے عالم تمہیں تمہیں ہو
سراجِ بطحیٰ منیرِ طیبہ ضیائے عالم تمہیں تمہیں ہو
ارشدالقادری برکاتی
MORE BYارشدالقادری برکاتی
سراجِ بطحیٰ منیرِ طیبہ ضیائے عالم تمہیں تمہیں ہو
تمہیں ہو آقا تمہیں ہو داتا رضائے عالم تمہیں تمہیں ہو
تمہیں ہو احمد تمہیں محمد تمہیں ممجد تمہیں مؤید
برائے خلقت ہوئی ہے آمد بنائے عالم تمہیں تمہیں ہو
نگاہیں آقا لگی ہیں تم سے امیدیں شاہا بندھی ہیں تم سے
ملک بشر جن سبھی کی تم سے رجائے عالم تمہیں تمہیں ہو
نبیِ رحمت خدا کی نعمت ملک کی حجت بشر کی عظمت
دلوں کی راحت مسیحِ امت شفائے عالم تمہیں تمہیں ہو
رحیم تم ہو کریم تم ہو خدا کا فضلِ عظیم تم ہو
جناں کے شاہا قَسِیم تم ہو عطائے عالم عالم تمہیں تمہیں ہو
کھڑا ہے ارشدؔ حضورِ داور گنہ کا دفتر ہے لادے سر پر
سنبھالو بڑھ کر ہمارے سرور صدائے عالم تمہیں تمہیں ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.