Font by Mehr Nastaliq Web

رب نے بلند یوں کیا رتبہ حسین کا

ارشدالقادری برکاتی

رب نے بلند یوں کیا رتبہ حسین کا

ارشدالقادری برکاتی

MORE BYارشدالقادری برکاتی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شانِ حضرت امام حسین (کربلا-عراق)

    رب نے بلند یوں کیا رتبہ حسین کا

    پڑھتا جہاں ہے ہر گھڑی خطبہ حسین کا

    دے کر لہو ہرا کیا اسلام کا شجر

    بے مثل ہے جہان میں قطرہ حسین کا

    لختِ جگر کی لاش تڑپتی ہے روبرو

    واللہ مثلِ کوہ ہے جذبہ حسین کا

    کربل نے اپنے عشق کا اظہار یوں کیا

    دل میں لپک کے رکھ لیا لاشہ حسین کا

    بے تاب موج سر ہے پٹکتی لبِ فرات

    افسوس پیاسا لٹ گیا کنبہ حسین کا

    ابنِ حسین حضرتِ سجاد کے طفیل

    تازہ رہے گا ہر زماں غنچہ حسین کا

    غفلت خدا کے ذکر سے ہے زہر مؤمنو

    پیغام دے گیا ہمیں سجدہ حسین کا

    جنت مقام ہوں گے حسینی تمام تر

    کافی ہے عفو کے لیے تمغہ حسین کا

    یا رب طفیل خونِ شہیدانِ کربلا

    ارشدؔ گدا کو ہو عطا صدقہ حسین کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے