تری حمد لکھنے سے عاجز قلم ہے
تری حمد لکھنے سے عاجز قلم ہے
ہر اک کی زباں پر یہی دمبدم ہے
ترے جلوے ظاہر ہیں ہر خشک و تر سے
تو مقصودِ با الذتِ اہلِ فہم ہے
زباں چشم و گوش و خرد اور ایماں
عطا پر عطا اور کرم پر کرم ہے
ولا تحصوا سے دیکھو بالکل ہے واضح
فزوں از شمر دن عطائے نعم ہے
دمِ نزع جاری ہو ارشدؔ کے لب پر
جو کلمہ نجاتِ ہر اک رنج و غم ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.