Font by Mehr Nastaliq Web

حبيبِ خدا کا مقام اللہ اللہ

ارشدالقادری برکاتی

حبيبِ خدا کا مقام اللہ اللہ

ارشدالقادری برکاتی

MORE BYارشدالقادری برکاتی

    حبيبِ خدا کا مقام اللہ اللہ

    پکارے نہ رب لے کے نام اللہ اللہ

    ذرا دیکھو معراج میں شانِ احمد

    خدا خود ہے محوِ کلام اللہ اللہ

    حضوری میں ہوتے ہیں حاضر ملائک

    شب و روز بہرِ سلام اللہ اللہ

    تری مے کی مستی کا مستان ہے وہ

    جو پیتا ہے الفت کا جام اللہ اللہ

    مقدر میں لکھ جائے یا رب ہمارے

    مدینہ کا دارالسلام اللہ اللہ

    سر حشر سوئے جناں وہ چلا ہے

    غلامِ نبی خوش خرام اللہ اللہ

    مقدر کا ہو جائے روشن ستارا

    جو ارشدؔ کا لے لیں سلام اللہ اللہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے