کتنی بلند رب نے کی ہے شانِ مصطفیٰ
کتنی بلند رب نے کی ہے شانِ مصطفیٰ
عرشِ علیٰ سے بڑھ گیا ایوانِ مصطفٰی
کنہِ نبی بجز خدا سمجھے کسے مجال
آساں نہیں کسی کو ہے عرفانِ مصطفیٰ
لا ریب کھل ہی جائیں گی قسمت کی بندشیں
دیکھیں گی جبکہ پیار سے چشمانِ مصطفیٰ
فہمِ رسا بھی رہ گئی کہہ کہہ کے خود بخود
سدرہ مکیں ہے دیکھیے دربانِ مصطفیٰ
لم یعرفنی حقیقتی واضح بیان ہے
بو بکر سے لو پوچھ یہ فرمانِ مصطفیٰ
ہوں انبیا یا اؤلیا یا آلِ فاطمہ
جلوہ نما ہے ہر جگہ لمعانِ مصطفیٰ
اے کاش حاضری کے ہوں آثار رونما
ارشدؔ پہنچ کے ہوتا واں قربانِ مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.