مقدر سے جو ان کا تابعِ فرمان ہوتا ہے
مقدر سے جو ان کا تابعِ فرمان ہوتا ہے
قسم اللہ کی وہ شخص عالی شان ہوتا ہے
کسی پر جب خدا و مصطفیٰ احسان کرتے ہیں
تو بیشک وہ ہمارے دین کا برہان ہوتا ہے
نبی کے عشق سے جو اپنا دل معمور رکھتے ہیں
مسلسل ان پہ آقا کا مرے فیضان ہوتا ہے
رسولِ پاک کی توہین و گستاخی جو اپنائے
وہ دورِ حاضرہ کا با خدا شیطان ہوتا ہے
زمینِ دل بنا ڈالو نبی کے عشق کا گلشن
کہ راضی ایسے باغوں سے سدا رحمان ہوتا ہے
لبوں پر تم درودوں کو سجا کر کے چلو طیبہ
کہ صبح و شام رحمت کا وہاں باران ہوتا ہے
ہو بحرِ عشق کا غَوّاص پھر اشعار لکھ ارشدؔ
کہ شاعر ایسا ہو تو پیروِ حسان ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.