نعمتیں زمانے کی خلد میں وہ پائیں گے
نعمتیں زمانے کی خلد میں وہ پائیں گے
شمع ان کی الفت کی دل میں جو جلائیں گے
ہم نثار کر دیں گے اس متاعِ ہستی کو
روبرو اگر آقا تم کو دیکھ پائیں گے
ہے یقیں کہ جائیں گے شہرِ مصطفیٰ اک دن
رحمتوں کے ساون میں خوب ہم نہائیں گے
جو محبِ احمد ہیں شرفِ دید پاتے ہیں
کور بخت کو ہرگز وہ نظر نہ آئیں گے
قبر میں فرشتے بھی ذکرِ مصطفیٰ سن کر
نم کنومة العروس کہہ کے پھر بلائیں گے
خوف نہ کرو ارشدؔ اذهبوا صدا سن کر
خود أنا لها کہہ کر مصطفیٰ بلائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.