رب کے محبوب گئے عرشِ علا آج کی رات
رب کے محبوب گئے عرشِ علا آج کی رات
مرتبہ شاہ کو یہ حق سے ملا آج کی رات
جاؤ محبوب کو اک آن میں لے کر آؤ
بلبل سدرہ کو یہ حکم ہوا آج کی رات
قرب میں اپنے بلا کر کے انہیں مولیٰ نے
آرزو سے بھی سوا بخش دیا آج کی رات
راز فأوحىٰ إلىٰ عبدهِ ما أوحىٰ کا
پردۂ میم میں پوشیدہ ہوا آج کی رات
عظمتِ شاہِ امم کا وہ جمالی پرتو
دیکھ ابلیس کا ہے سینہ پھٹا آج کی رات
جلوۂ نور میں گم ہو گئے خورشید و قمر
نور سے نور کی ہے نوری لقا آج کی رات
ارشدؔ شیدا کو دیدار کا شربت دیجے
کیجے مقبول شہا میری دعا آج کی رات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.