Font by Mehr Nastaliq Web

چاندنی آ کے افلاک سے رات بھر

اشفاق احمد غوری

چاندنی آ کے افلاک سے رات بھر

اشفاق احمد غوری

MORE BYاشفاق احمد غوری

    چاندنی آ کے افلاک سے رات بھر

    چومتی ہے مدینے کے دیوار و در

    نعت کے اوج کو چھو لیا حرف نے

    میرے الفاظ ہونے لگے معتبر

    سبز گنبد مواجہ ریاضِ جناں

    دیکھنے کو تڑپتا ہوں شام و سحر

    ارضِ طیبہ ہے لاریب رشکِ جناں

    سنگریزے مدینے کے شمس و قمر

    میں خطا کار ہوں اور نادم بھی ہوں

    اے رسولِ خدا کیجیے در گزر

    آج اذنِ حضوری ملا ہے مجھے

    ماہِ تقدیر ہے ضوفشاں اوج پر

    ربِ کونین ہے واقفِ شانِ او

    ان کی رفعت سے انسان ہے بے خبر

    سر سے جھکنے کا سودا نکلتا نہیں

    جب تلک پیش منظر میں ہے سنگِ در

    سارے اسبابِ تزئین چاکر ترے

    پھول شبنم کلی باغ پتے شجر

    ساری سوچیں مواجہ پہ ہیں سر بہ خم

    مل گیا ہے خیالات کو مستقر

    شاہِ بطحیٰ کا بے حد کرم ہی تو ہے

    نعت کہتا ہے اشفاقؔ سا بے ہنر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے