Font by Mehr Nastaliq Web

امام غوث اؤلیا کے مقتدا علی علی

اشفاق احمد غوری

امام غوث اؤلیا کے مقتدا علی علی

اشفاق احمد غوری

MORE BYاشفاق احمد غوری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)

    امام غوث اؤلیا کے مقتدا علی علی

    جری شجیع متقی کرم سخا علی علی

    حسن حسین کی حسِین یاد مسکرا اٹھی

    ہمارے دل کی دھڑکنوں نے جب کہا علی علی

    بس ایک لفظ میں چھپی ہیں مرتضیٰ کی خصلتیں

    حضور شہرِ علم اور بابہا علی علی

    مریضِ رنج و غم کے سر سے ٹل گئے تمام دکھ

    مریضِ غم کے دل پہ جب بھی دم کیا علی علی

    غدیرِ خم پہ خطبۂ حضور یاد آ گیا

    ادا ہوا مری زباں سے بارہا علی علی

    دکھائی دیں گی خواب میں نجف کی ساری رونقیں

    اگر زباں کی نوک پر سجا لیا علی علی

    رگوں میں دوڑنے لگیں قرار کی نشانیاں

    کسی نے جب ہمارے کان میں پڑھا علی علی

    مأخذ :
    • کتاب : صراطِ حَسّان

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے