نبی کا رازداں مولیٰ علی ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)
نبی کا رازداں مولیٰ علی ہے
امامِ عابداں مولیٰ علی ہے
محمد، فاطمہ شبیر و شبر
کساء میں پانچواں مولیٰ علی ہے
ہمیں کیا گرمیٔ محشر کا دھڑکا
ہمارا سائباں مولیٰ علی ہے
جو بیت اللہ سے ظاہر ہوا تھا
وہی کنجِ عیاں مولیٰ علی ہے
بیاں ہو رفعتِ مولیٰ علی کیا
زمیں پر آسماں مولیٰ علی ہے
رہیں گے رنج و غم بھی فاصلے پر
اگر وردِ زباں مولیٰ علی ہے
جری ایسا کہ دشمن کانپ جائے
شجاعت کا جہاں مولیٰ علی ہے
- کتاب : انگبین ِ ثنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.