خواب خواہش طلب جستجو نعت ہے
خواب خواہش طلب جستجو نعت ہے
فکر و فن زندگی شوق خو نعت ہے
دست بستہ مؤدب ہے میرا ہنر
طاقِ ادراک میں مشک بو نعت ہے
ہے یہی وجہِ تسکینِ قلب و نظر
آشتی روشنی رنگ و بو نعت ہے
کوئی صنفِ سخن راس آئے ہی کیوں
ہر سخن گستری گفتگو نعت ہے
اوجِ حرفِ سخن ہے رہینِ ثنا
نطق اور صوت کی آبرو نعت ہے
آنکھ سے قلب تک خواہشِ دید ہے
آنکھ سے قلب تک کا وضو نعت ہے
دل کو سیراب کرتا ہے ذوقِ ثنا
دل میں بہتی ہوئی آب جو نعت ہے
جس گھڑی میرے لب پر مصارع نہ ہوں
وردِ صلِ علیٰ ہوبہو نعت ہے
دو کریموں کا مجھ پر یہ احسان ہے
میری ہر سانس کی آرزو نعت ہے
خاورِ نعت ہے ضوفشاں اوج پر
کو بہ کو روشنی سو بہ سو نعت ہے
اس کا لہجہ ہے شیرینیٔ انگبیں
وہ جو کہتا ہے اشفاقؔ تو نعت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.