ہر ایک سورۂ قرآں سنائے بسم اللہ
ہر ایک سورۂ قرآں سنائے بسم اللہ
سبھی نے پہنی ہوئی ہے قبائے بسم اللہ
مریضِ غربت و افلاس کے لئے اکثر
حضور دیتے رہے ہیں دوائے بسم اللہ
قدومِ سرورِ عالم میں سر بہ خم ہو لوں
میں پھر قضا سے کہوں گا کہ آئے بسم اللہ
لحد میں قلب و نظر فرشِ راہ کر دوں گا
زباں سے کچھ نہ کہوں گا سوائے بسم اللہ
غموں کی دھوپ میں بیکا نہ ہوگا بال مرا
کہ سر پہ سایہ فگن ہے ردائے بسم اللہ
میں چاہتا تھا کروں مدحتِ حبیبِ خدا
دیارِ غیب سے آئی صدائے بسم اللہ
جو چاہے رزقِ سخن میں نزولِ برکت ہو
پڑھے وہ نعت سے پہلے دعائے بسم اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.