اے خدائے بحر و بر بابِ نعت وا کر دے
اے خدائے بحر و بر بابِ نعت وا کر دے
ہر سخن قبیلے کو نعت آشنا کر دے
کھول دے مری جانب روشنی کی سب راہیں
ٹال دے شبِ ظلمت صبحِ نو عطا کر دے
لفظ کو رہائی دے لوحِ نا شگفتہ سے
حرفِ ناصیہ سا کو واقفِ ثنا کر دے
میری ہر تمنا کو رکھ جوارِ بطحیٰ میں
میری ساری سوچوں کو جانبِ حرا کر دے
واسطہ تجھے مولیٰ کربلا کے پھولوں کا
رنج و غم کی ان دیکھی قید سے رہا کر دے
زندگی کا گلشن ہے زرد رت کے چنگل میں
زندگی کا یہ گلشن پھر ہرا بھرا کر دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.