آپ جب مسکرائے شاہ_امم
آپ جب مسکرائے شاہ امم
ہر طرف نور چھائے شاہ امم
جب بھی پڑھتا ہوں میں درود شریف
در مرا جگمگائے شاہ امم
عشق میرا تڑپ کے کہتا ہے
چوم لے نقش پائے شاہ امم
حجر اسود کی ہے یہ خوش بختی
اس کی عظمت بڑھائے شاہ امم
چاند پر جانے والے اترا مت
عرش پر جاکے آئے شاہ امم
اپنے مہماں کی کی تواضع یوں
اپنی چادر بچھائے شاہ امم
در کی دنیا بدلنے اصفیؔ میں
اپنے در پر بلائے شاہ امم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.