کیا کس قدر بالا نشیں ہے آشیاں تیرا
کیا کس قدر بالا نشیں ہے آشیاں تیرا
فراز عرش پر دیکھا ہے اے سرور نشاں تیرا
خجل ہوں میں گناہوں سے کرم ہو شافع محشر
مجھے بھی ہو بقا حاصل ملے جو آستاں تیرا
اگر کوئی تمنا ہے مرے دل میں تو یہ آقا
دم آخر جبیں میری ہو سنگِ آستاں تیرا
بہت گھبرا گیا ہوں یا نبی آلام دنیا سے
سکوں مل جائے مجھ کو بھی ملے جو آستاں تیرا
تیرا مسکن اگر اے اشکؔ وہ بیت المقدس میں
جلا سکتی نہیں خرمن کبھی برقِ تپاں تیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.