فاطمہ کے لاڈلے نے کام اعلیٰ کر دیا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
فاطمہ کے لاڈلے نے کام اعلیٰ کر دیا
پرچم اسلام کو عالم میں اونچا کر دیا
جاں نثاروں نے تمہارے یا حسین ابن علی
ٹھوکروں سے اپنی مردوں کو بھی زندہ کر دیا
خون سے اپنے جلا کر دین احمد کا چراغ
فاطمہ کے لال نے جگ میں اجالا کر دیا
بادشاہ دین ہیں زندہ ہیں شاہ کربلا
خواجۂ ہندالولی نے یہ خلاصہ کر دیا
ایسا سجدہ اتنا لمبا کوئی کر سکتا نہیں
کربلا کو ایک سجدے نے معلیٰ کر دیا
پشت پر آقا کی آکر بیٹھا ہے زہرا کا لال
اس لیے نانا نے اپنا سجدہ لمبا کر دیا
بخشوانے کے لیے نانا کی امت حشر میں
مرضیٔ رب پر نچھاور شہ نے کنبہ کر دیا
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 251)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.