Font by Mehr Nastaliq Web

لذتِ عشق کی قسم حسن کے ناز اٹھا کے دیکھ

اسراراللہ غوثی

لذتِ عشق کی قسم حسن کے ناز اٹھا کے دیکھ

اسراراللہ غوثی

MORE BYاسراراللہ غوثی

    لذتِ عشق کی قسم حسن کے ناز اٹھا کے دیکھ

    ائے دل کسی کا ہو کے رہ یا اپنا اسے بنا کے دیکھ

    حاصلِ عشق چھوڑ دے حسرتِ دل کا خون کر

    ان کی خوشی کے واسطے اپنی خوشی مٹا کے دیکھ

    ناصح کی سب نصیحتیں واعظ کے ہوش ہونگے گُم

    ان کی طرف تو ناز سے ایک بار مسکرا کے دیکھ

    ناصح ہٹا نصیحتیں پہلے ذرا ادھر تو آ

    آ دل کی مرے آڑ لے پردۂ حسن اٹھا کے دیکھ

    وہ رعبِ حسن تھا کہ دل ڈرتا تھا کہتے مدعا

    اور شوق کی یہ کیفیتیں آگے قدم بڑھا کے دیکھ

    بادۂ عشق میں ذرا حسن کا عکس ڈال دے

    سارے جہاں پہ چھاؤں گا ساقی مجھے پلا کے دیکھا

    ایک بار جس کا ہو گیا ہوگیا اس کا عمر بھر

    ممکن نہیں یہ مٹ سکے ہمدؔم کو آزما کے دیکھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے