نرالا حمد میں ہے سب سے اندازِ رقم میرا
نرالا حمد میں ہے سب سے اندازِ رقم میرا
کہ ہر نقطہ پہ سجدہ کرکے چلتا ہے قلم میرا
ادھر ہے خانۂ کعبہ اُدھر بیت الضم میرا
ادھر بھی ہے بھرم میرا اُدھر بھی ہے بھرم میرا
میں جو کچھ ہوں سو ہوں لیکن تمہارا نام لیوا ہوں
رہے میدانِ محشر میں میرے آقا بھرم میرا
یہی ہے مدعا مرا یہی ہے آرزو میری
تمہارے عشق میں ہو جائے تن سے سر قلم میرا
خدا شاہد نہیں اب تابِ ضبطِ صدمۂ فرقت
مرے تن میں بہت بے چین ہے سرکار دم میرا
مدد دے آرزو و جلوۂ دیدارِ پیغمبر
لبوں پر آگیا ہے کھنچ کے اب سینے سے دم میرا
میری بالیں پر آؤ مجھے دیدار دکھلاؤ
میں دیکھوں شاہ کا چہرہ تو نکلے تن سے دم میرا
جمالِ پاک دکھلائیں گے بیشک نزع میں حضرت
میری آنکھوں میں اس امید پر ٹہرا ہے دم میرا
بلایا جن کو حق نے تھا وہ خود آئے سنبھل ہمدمؔ
نکل جانے کو ہے لب دم سوئے ملکِ عدم میرا
- کتاب : حقیقتِ توحید (Pg. 49)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.