مٹا کے ہستی جو بے_نشاں ہو ملے اسی کو نشان_وارث
مٹا کے ہستی جو بے نشاں ہو ملے اسی کو نشان وارث
یہی ہے ایماں کہ الاماں ہے قسم خدا کی مکان وارث
کروں فدا کیوں نہ دین و ایماں خدائی ساری ہے زیر فرما
لگا کے ٹھوکر جلائے مردے خدا کی قدرت ہے شان وارث
فصیح باتوں میں ہے جو لذت نہیں شکر میں بھی یہ حلاوت
کہ روح صحباں ہو دنگ و ششدر اگرچہ سن لے بیان وارث
کسی کی بھاتی نہیں کہانی کوئی خوش آتا نہیں ہے قصہ
کسی کا سنتے نہیں فسانہ سوائے اک داستان وارث
نہیں ہے دیر و حرم سے مطلب کہ اپنا مشرب جدا ہے اوگھٹؔ
ہماری مسجد ہمارا کعبہ جہاں میں ہے آستان وارث
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 55)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.