زہے عزت_و_افتخار_مدینہ
زہے عزت و افتخار مدینہ
کرے خود خدا اقتدار مدینہ
کہیں بڑھ کے ہے جاں فزا اور بہتر
بہار ارم سے بہار مدینہ
یہاں دفن ہونے سے پرشش نہیں پھر
خدا کو ہے یہ اعتبار مدینہ
خدا کے ہیں مقبول انصار حضرت
ہوئے کیا سے کیا جاں نثار مدینہ
کبھی باغ جنت سے وہ خوش نہ ہوں گے
ازل سے ہیں جو سوگوار مدینہ
ہزاروں کو گھائل کیا ہے نظر سے
ہے ناوک فگن شہسوار مدینہ
خدا ہند سے جلد اوگھٹؔ نکالے
دکھائے ہمیں پھر دیار مدینہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.