پیامِ محمد خدا کا پیام
پیامِ محمد خدا کا پیام
کلام محمد خدا کا کلام
تسلط ترا ہفت افلاک پر
زبانِ خلائق پہ ہے تیرا نام
تری مہر و الفت ہے بے انتہا
ہوئے ہم ترے لطف سے شاد کام
ترا ہر سخن ہے حقیقت سے پُر
تری ہر نظر مثلِ صہبائے جام
خدا را پلا پھر وہ صہبائے حق
کہ مستی میں بے خود رہیں صبح و شام
نگہباں رہا تو مرا آج تک
تری ذات اقدس کو میرا سلام
مرے دین و دنیا کا والی تو ہی
تو آقا مرا میں ہوں تیرا غلام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.