خدا کو اور لوگوں نے سنا تم دیکھ کر آئے
خدا کو اور لوگوں نے سنا تم دیکھ کر آئے
شنیدہ کے بود مانندِ دیده یا رسول اللہ
ملے ہیں عاصیوں کو کوثرِ رحمت کے پیمانے
ہوئے جس وقت بھی تم آبدیدہ یا رسول اللہ
تمنا ہے سرِ محشر اٹھوں میں قبر سے جس دم
لبوں پر ہو تمہارا ہی قصیدہ یا رسول اللہ
عزیزِؔ مضحمل کو بھی سکونِ دل عنایت ہو
پریشاں ہے بہت یہ غم رسیدہ یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.