Font by Mehr Nastaliq Web

ہو کبھی اس طرف بھی گزر مصطفیٰ

اظہرالدین قادری

ہو کبھی اس طرف بھی گزر مصطفیٰ

اظہرالدین قادری

MORE BYاظہرالدین قادری

    ہو کبھی اس طرف بھی گزر مصطفیٰ

    اپنے اظہرؔ کی لینا خبر مصطفیٰ

    مجھ پہ ہو آپ کی جب نظر مصطفیٰ

    جگمگا جاؤں مثلِ قمر مصطفیٰ

    آپ کے ہیں قدم، میرا سر مصطفیٰ

    آپ کا ہر نشاں میرا گھر مصطفیٰ

    نور سے آپ کے سب منور ہوئے

    پتیاں، پھول شافیں، شجر مصطفیٰ

    صبح دو شنبہ سارا عرب کہہ اٹھا

    ہر خبر سے ہیں اچھی خبر مصطفیٰ

    ظلم کفار و مشرک تو ڈھاتے رہے

    آپ کرتے رہے در گزر مصطفیٰ

    جانے کس سمت سے آپ ہوں جلوہ گر

    دل کو رکھا ہے ہر موڑ پر مصطفیٰ

    زیست کی رہگزر کتنی آسان ہے

    آپ کا نام ہے ہمسفر مصطفیٰ

    ایسے مل کر رہیں امتی آپ کے

    جیسے رہتے ہیں شیر و شکر مصطفیٰ

    سب نے مانا ہے اظہرؔ غلام آپ کا

    کون پہچا سکے اب ضرر مصطفیٰ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے