Font by Mehr Nastaliq Web

مدینے کی مٹی ہے سب سے نرالی

عزیزالدین خاکی

مدینے کی مٹی ہے سب سے نرالی

عزیزالدین خاکی

MORE BYعزیزالدین خاکی

    مدینے کی مٹی ہے سب سے نرالی

    مدینے میں ہیں سب جہانوں کے والی

    مدینے کا پانی تو آبِ شفا ہے

    وہاں کی ہوا زندگی دینے والی

    ہوا ہوتا پیدا جو دورِ نبی میں

    میں دن رات سنتا اذانِ بلالی

    وہ محبوب داور ہیں ساقی کوثر

    خدا نے کبھی بات ان کی نہ ٹالی

    مجھے پھر بلائیں مدینے میں آقا

    میں جی بھر کے دیکھوں گا روضے کی جالی

    پسینہ شہِ دیں کا صد رشکِ عنبر

    وہیں سے گلوں نے وہ خوشبو چرالی

    وہی سب سے بالا وہی سب سے والا

    وہی رب کے پیارے وہی سب سے عالی

    مجھے اپنے قدموں میں رکھ لیجیے گا

    میں آؤں گا اک روز بن کر سوالی

    کراچی سے بھیجے ہیں خاکیؔ نے آقا

    سلامتوں کے تحفے درودوں کی ڈالی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے