سرکار اپنا روضۂ انور دکھایے
سرکار اپنا روضۂ انور دکھایے
ہم درد کے ماروں کو بھی طیبہ بلایے
گزرے ہماری زندگی گنبد کے سائے میں
بس ایسی زندگی ہمیں سرکار چاہیے
دنیا کی خواہشوں کو مٹا کر قلوب سے
یادِ رسولِ پاک کو دل میں بسایئے
ہم کو بھی اے رسولِ خدا رحمتِ جہاں
اپنے دیارِ پاک کا منگتا بنایے
جس دم ہو تذکرہ شہِ عالی وقار کا
اپنے دل ونگاہ ادب سے جھکایے
بن جایے خلوص و عقیدت کی اک مثال
سب کو درودِ پاک کا نغمہ سنایے
صدقہ حسن حسین کا جھولی میں دال کر
مجھ بے نوا فقیر کی بگڑی بنایے
عشاق کر رہے ہیں تقاضہ یہ بار بار
خاکیؔ حضورِ پاک کی نعتیں سنایے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.