شہ_کونین کا فیضان عنبر شاہ_بابا ہیں
شہ کونین کا فیضان عنبر شاہ بابا ہیں
عظیم المرتبت انسان عنبر شاہ بابا ہیں
ولایت کا حسیں عرفان عنبر شاہ بابا ہیں
جہان وارثی کی جان عنبر شاہ بابا ہیں
اگر عشاق کا ایمان عنبر شاہ بابا ہیں
مرا سامایۂ ایقان عنبر شاہ بابا ہیں
علی کی آنکھ کے تارے معین الدین کے پیارے
شہ دیو نگر کی شان عنبر شاہ بابا ہیں
ہمیشہ ہی انہوں نے سر پرستی میری فرمائی
مری چاہت مرا ارمان عنبر شاہ بابا ہیں
حیات ظاہری میں جو کرم تھا اب بھی جاری ہے
سراپا مجھ پہ اک احسان عنبر شاہ بابا ہیں
میں ان کی شان میں اشعار کہتا ہی رہوں خاکی
مرے ہر درد کا درماں عنبر شاہ بابا ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.