Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

السلام اے ساقیٔ کوثر امام المتقیں

عزیز صفی پوری

السلام اے ساقیٔ کوثر امام المتقیں

عزیز صفی پوری

MORE BYعزیز صفی پوری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    السلام اے ساقیٔ کوثر امام المتقیں

    سرِّ جان مصطفیٰ و پیشوائے راستیں

    اے ساقی کوثر امام المتقیں آپ پر سلام ہو، آپ نبی کریم کی جان کا راز ہیں، اور صراط مستقیم پر چلنے والوں کے رہنما ہیں۔

    دستِ تو دستِ خدا و فیض تو فیض ابد

    جامِ تو جام ازل فیھا شراب الطاہریں

    آپ کا ہاتھ خدا کا ہاتھ ہے اور آپ کا فیض، فیض ابدی ہے، آپ کا جام، جام ازلی ہے جس میں شراب الطاہرین ہے۔

    فعل تو فعل رسول و قول تو قولِ نبی

    دینِ تو دین خدا، علمت زعلمِ اولیں

    آپ کا عمل، رسول کا عمل ہے اور آپ کا قول نبی کا قول ہے، آپ کا دین، خدا کا دین ہے اور آپ کا علم، علم الاولین ہے۔

    روحِ عصمت، جان رحمت صورتِ معنی نما

    نور ایماں شمعِ عرفاں، آفتاب آخریں

    آپ روح عصمت ہیں، جان رحمت ہیں، آپ باطن کے آئینہ دار ہیں، آپ نور ایمان ہیں، شمع عرفان ہیں اور آفتاب آخریں ہیں۔

    بو تراب و فخرِ آدم آں کہ ہر شام و سحر

    بر سرِ خاک درش خورشید می شاید جبیں

    آپ ابو تراب اور فخر آدم ہیں، آفتاب آپ کی خاکِ در پر صبح و شام اپنی پیشانی رگڑتا ہے۔

    معنی انا فتحنا در حصار خیبری

    رمزِ فہم نحن اقرب فاتح باب الیقیں

    آپ قلعۂ خیبر کے فاتح مبیں ہیں، آپ مفہوم ’’نحن اقرب‘‘ ہیں اور ایقان کا دروازہ کھولنے والے ہیں۔

    رنگ و بوئے ہشت گلشن آفتاب نہ فلک

    دستگیرِ ہر دو عالم باکراماتِ مبیں

    آپ آٹھ گلستانوں کے رنگ و بو اور نو آسمانوں کے آفتاب ہیں اور اپنی کھلی کرامتوں کے لحاظ سے دونوں عالم کے مشکل کشا ہیں۔

    ہادئی دیں، قاطع حجت، وصیٔ مصطفیٰ

    قوتش معجز نما و قوتِ او نانِ جویں

    آپ دین کے ہادی، حق و باطل کا فیصلہ کرنے والے اور حضرت محمد مصطفیٰ کے وصی ہیں، آپ کی قوت معجز نما ہے اور خوراک جوکی روٹی ہے۔

    ابتدایش محودرمحوو فنا اندر فنا

    انتہائے او بقا با ذاتِ رب العالمیں

    آپ کی ابتدا محویت میں محویت اور فنا کے اندر فنا ہے اور آپ کی انتہا، ذات رب العالمین کے ساتھ بقا ہے۔

    حیدر کرار، داماد نبی، شیر خدا

    قاتِل کفار، سیف اللہ، امیرالمؤمنیں

    آپ حیدر کرار، نبی کے داماد اور خدا کے شیر ہیں، کافروں کے قاتل، اللہ کی تلوار اور مؤمنوں کے امیر ہیں۔

    بر فلک از روئے رفعت ہمچو عیسیٰ بر فلک

    بر زمین از روئے تمکیں چوں محمد بر زمیں

    بلحاظ رفعت آپ آسمان پر حضرت عیسیٰ کے ماند ہیں اور باعتبار تمکین، زمین پر حضرت محمد مصطفیٰ کی مثال ہیں۔

    مأخذ :
    • کتاب : اؤلیائے کرام اور شعرائے عظام آستانۂ مولیٰ علی پر (Pg. 289)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے