Font by Mehr Nastaliq Web

ہیں سب رونقیں مصطفیٰ سے یقیناً

عزیزالدین خاکی

ہیں سب رونقیں مصطفیٰ سے یقیناً

عزیزالدین خاکی

MORE BYعزیزالدین خاکی

    ہیں سب رونقیں مصطفیٰ سے یقیناً

    چراغاں ہے خیر الوریٰ سے یقیناً

    دو عالم کو چمکا دیا مصطفیٰ نے

    منور ہیں ان کی ضیا سے یقیناً

    ہر اک کام بنتا سنورتا گیا ہے

    محمدؐ کی مدح و ثنا سے یقیناً

    بلاوا بھی آ جائے گا اک نہ اک دن

    در سرور انبیا سے یقیناً

    ہر اک نعت کہہ کر یہی سوچتا ہوں

    وہ راضی ہیں مجھ بے نوا سے یقیناً

    سبھی مشکلیں میری آساں ہوئی ہے

    یہ فیضان خیر الوریٰ ہے یقیناً

    نکھرتا چلا جاؤں گا میں بھی خاکیؔ

    مدینے کی آب و ہوا سے یقیناً

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے